Aller au contenu principal

دریائے ٹیمز


دریائے ٹیمز


دریائے ٹیمز ( ( سنیے) TEMZ) (انگریزی: Thames) انگلستان کا ایک دریا ہے جس کے کنارے دار الحکومت لندن آباد ہے۔ یہ دریا کاٹس والڈ کی پہاڑیوں سے نکلتا ہے۔ اور اس کی ابتدائی شاخیں لیک لیڈ کے مقام پر مجتمع ہوتی ہیں۔ دریا پر پندرہ پل ہیں جن میں لندن پل، ویسٹ منسٹر پل، واٹر لو پل اور ٹاوربرج قابل ذکر ہیں۔ دریا کے نیچے دو بڑی سرنگیں ہیں اور پیدل چلنے والوں کے لیے دو چھوٹی سرنگیں ہیں۔ دریا کو عبور کرنے کے لیے دو پل دول وچ اور گریوسٹینڈ بنے ہوئے ہیں۔ ٹیمز میں جہازوں کی آمدورفت کے علاوہ کشتیوں کی دوڑ کے مقابلے بھی ہوتے ہیں۔ لمبائی منبع سے دہانے تک 210 میل ہے۔

حوالہ جات


Text submitted to CC-BY-SA license. Source: دریائے ٹیمز by Wikipedia (Historical)


Langue des articles



INVESTIGATION

Quelques articles à proximité