Aller au contenu principal

الغازی ٹریکٹر


الغازی ٹریکٹر


الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ (اے جی ٹی ایل) زرعی مشینری تیار کرنے والا ایک پاکستانی ادارہ ہے ۔ اس ادارے کا صدر دفتر کراچی میں ہے جبکہ کا ٹریکٹر سازی کا پلانٹ ڈیرہ غازی خان ، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ پاکستان میں نیو ہالینڈ ٹریکٹر بنانے والی کمپنی ہے جس کی پیداواری صلاحیت 30,000 ہے۔ الغازی ٹریکٹرز 2021 میں 29 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ پاکستان کے دو بڑے ٹریکٹر مینوفیکچررز میں سے ایک ہے

یہ کمپنی امریکی مشینری بنانے والی کمپنی سی این ایچ انڈسٹریل اور اماراتی گروہ الفطیم گروپ کا ذیلی ادارہ ہے۔

تاریخ

کمپنی کی بنیاد 1983 میں رکھی گئی تھی اور اس نے ڈیرہ غازی خان میں واقع اپنے پلانٹ سے پیداوار شروع کی تھی۔

1991 میں الفطیم گروپ نے الغازی ٹریکٹرز کے 50 فیصد حصص حاصل کر کے انتظامی کنٹرول سنبھال لیا۔

یہ قانونی کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔

مصنوعات

الغازی نے ماڈلز کی ایک وسیع رینج تیار کی جس میں شامل ہیں:

  • غازی
  • 480ایس
  • 640
  • این ایچ 70-56
  • این ایچ دبنگ 85

الغازی جنریٹر اور کاشتکاری کا سامان بھی تیار کرتا ہے۔

مزید دیکھیے

  • ٹریکٹر بنانے والوں کی فہرست

حوالہ جات


بیرونی روابط

  • دفتری ویب سائٹ

Text submitted to CC-BY-SA license. Source: الغازی ٹریکٹر by Wikipedia (Historical)