Aller au contenu principal

تنویر محمود احمد


تنویر محمود احمد


تنویر محمود احمد پاک فضائیہ کے اٹھارہویں ائیر چیف مارشل ہیں۔ وہ اس عہدے پر سابق ائیر مارشل کلیم سعادت کی ریٹائرمنٹ کے بعداٹھارہ مارچ 2006ء سے اٹھارہ مارچ 2009ءفائز رہے۔

ایر چیف مارشل تنویر محمود احمد یکم فروری 1952ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے 15اپریل 1972ء کو پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔ انھوں نے ترکش ایر وار کالج سے گریجویشن اور نیشنل ڈیفنس کالج اسلام آباد سے ماسٹرز کیا اور کچھ عرصہ متحدہ عرب امارات کی ایر فورس میں بھی خدمات انجام دیں۔ انھیں حکومت پاکستان نے نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازات عطا کیے تھے۔ جبکہ ترک حکومت کی جانب سے انھیں لیجن آف میرٹ، حکومت برازیل کی جانب سے آرڈر آف ایروناٹیکل میرٹ، متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایمریطس آرڈ آف دی فرسٹ میرٹ، حکومت عمان کی جانب سے عمان ملٹری ایوارڈ آف دی سیکنڈ کلاس اور حکومت سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبد العزیز رائل میڈل آف ہائیسٹ آنر فرام سعودی عربیہ کے اعزازات بھی ملے تھے۔


حوالہ جات


Text submitted to CC-BY-SA license. Source: تنویر محمود احمد by Wikipedia (Historical)


ghbass