Aller au contenu principal

پنجاب کرکٹ ٹیم (بھارت)


پنجاب کرکٹ ٹیم (بھارت)


پنجاب کرکٹ ٹیم بھارت کی ریاست پنجاب کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ کئی رانجی ٹروفی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے۔ اس ٹیم کے کئی کھلاڑی بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی بنے ہیں اور عالمی سطح پر نام بھی کمائے ہیں۔

پنجاب کرکٹ ٹیم کے کوچ کا انتخاب

2004ء میں انتخاب عالم کو بھارتی ریاست پنجاب کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی کرکٹ کھلاڑی کو کسی بھارتی صوبے کی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔ اس عہدے کی پیشکش بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر آئی ایس بندرا نے کی تھی جو اس وقت پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔ انتخاب نے نے کافی سوچ بچار کے بعد یہ پیشکش قبول کی ہے اور اس تاثر کا اظہار کیا کہ یہ ذمہ داری ان کے لیے ایک چیلنج تو ہے مگر ایک جیسی ثقافت، زبان اور ماحول ہونے کی وجہ سے انھیں یقین ہے کہ انھیں اپنے کام میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔

حوالہ جات


Text submitted to CC-BY-SA license. Source: پنجاب کرکٹ ٹیم (بھارت) by Wikipedia (Historical)