Aller au contenu principal

مجمع بن زیاد جہنی


مجمع بن زیاد جہنی


مجمع بن زیاد جہنی حضرت رسول اکرمؐ کے اصحاب میں سے تھے جنگ بدر و احد میں شریک رہے۔آپ زیاد بن عمرو کے بیٹے تھے۔ واقعہ کربلا کے وقت اگرچہ ضعیف العمر تھے مگر پھر بھی لشکرٍ حسینی میں شامل ہوئے اور شہادت پائی۔ مختلف منابع نے ان کو صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہید کربلا کے عنوان سے ذکر کیا ہے۔

نسب

آپ کا نسب یہ ہے۔ مجمّع بن زیاد بن عمرو بن عدی بن عمرو بن رفاعہ بن کلب بن مودعۃ الجہنی۔

عہد نبوی

آپ عہد نبوی میں بہت سی جنگوں میں شریک رہے۔ جنگ بدر و جنگ احد میں بھی شریک تھے۔

امام حسین کا ساتھ

جناب مجمع نے کوفہ میں حضرت مسلم بن عقیل کی بیعت کی سب لوگ حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کو چھوڑ گئے لیکن حضرت مجمع ان افراد میں سے تھے جو ڈٹے رہے اور کوفہ میں حالات سازگار نہ ہونے کیوجہ سے کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام سے ملحق ہوکر یزیدی ارادوں کو خاک میں ملانے کی خاطر حضرت امام حسین علیہ السلام کاساتھ دیا یہاں تک کہ اپنی جان قربان کردی۔ دشمن کربلا میں اس مجاہد کو آسانی سے شکست نہ دے سکا تو ان کا محاصرہ کر لیا ۔ جس کی وجہ سے بقضائے الٰہی وہ شہید ہو گئے ۔

مجمع خود جہینہ (مدینہ منورہ کے قریب ایک علاقہ) کے مقامی تھے جب امام حسین علیہ السلام مدینہ سے مکہ جاتے ہوئے یہاں سے گزرنے لگے تو مجمع دو دوستوں عقبہ بن صلت جہنی و عباد بن مہاجر جہنی اور چند دیگر افراد کے ساتھ امام سے ملحق ہوئے اور آخر تک تا بوقت شہادت امام کے ساتھ تھے۔

منزل زبالہ پر باقی افراد ساتھ چھوڑ گئے مگر یہ تین افراد ساتھ رہے اور پہلے حملے میں خوب دفاع کیا اور لڑے اور تیروں سے چھلنی ہو کر تینوں نے شہادت پائی۔

مزید دیکھیے

  • علی بن ابی طالب
  • حسن ابن علی
  • حسین ابن علی
  • محرم کی عزاداری
  • کربلائے معلی
  • واقعہ کربلا
  • فہرست شہدائے کربلا
  • قیام حسینی کا خط الوقت
  • واقعہ کربلا کے اعداد و شمار

حوالہ جات

سانچے


Text submitted to CC-BY-SA license. Source: مجمع بن زیاد جہنی by Wikipedia (Historical)


PEUGEOT 205