Aller au contenu principal

آفریں آفریں


آفریں آفریں


آفرین آفرین (انگریزی: Afreen Afreen) (پیدا کرنے والے کی تعریف! پیدا کرنے والے کی تعریف!) جاوید اختر کا لکھا ہوا ایک گانا ہے جسے نصرت فتح علی خان نے گایا ہے۔

میراث

"آفرین آفرین" کو 1990ء کے دہائی کے وسط میں انڈی پاپ اور فیوژن میوزک لہر کے دوران ایک غیر فلمی میوزک ویڈیو کے طور پر ریلیز کیا گیا تھا۔ اس میوزک ویڈیو میں لیزا رے شامل ہیں۔

2016ء ورژن

بعد ازاں راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن نے پاکستانی میوزیکل ٹی وی شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 قسط 2 کے دوران پیش کیا۔ میوزک کی ہدایتکاری فاخرمحمود نے کی۔

نغمہ کریڈٹ

جن لوگوں نے گانا کو تیار کرنے میں مدد کی:

  • گلوکار - راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن
  • میوزک ڈائریکٹر - فاخرمحمود
  • نغمہ نگار - جاوید اختر
  • پروڈیوسر اور ہدایت کار - سٹرنگز (بینڈ)
  • مہمان موسیقار - جوشوا کیتھ بنیامین (کی بورڈز)

مقبولیت

جون 2020ء تک، اس نغمے کو یوٹیوب پر 302 ملین لوگوں نے دیکھا ہے اور یہ نغمہ عاطف اسلم کے نغمے "تاجدار حرم" کی پیش کش کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پاکستانی نژاد یوٹیوب ویڈیو بن گیا تھا ۔ گوگل کے مطابق، 2017ء میں اس کی نغمے کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا تھا۔

مزید دیکھیے

  • تیرا وہ پیار
  • تاجدار حرم
Collection James Bond 007

حوالہ جات


Text submitted to CC-BY-SA license. Source: آفریں آفریں by Wikipedia (Historical)