Aller au contenu principal

ساحر علی بگا


ساحر علی بگا


ساحر علی بگا ایک پاکستانی گلوکار اور موسیقار ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ بگا لالی وڈ اور دیگر گلوکاروں کے لیے بھی موسیقی ترتیب دیتے ہیں۔

فلم پاکستانی فلم "زندہ بھاگ" (2013) "ہجرت" (2016) اور "تمنا" (2014) کی موسیقی دی۔ اس کے علاوہ انھوں نے "کوئی دل میں" اور "چل اوئے" کے لیے دو گانے بنائے ہیں ۔ انھوں نے ہم ٹی وی کے کھیل "عشق بے نام" کی موسیقی دی۔ حال ہی میں انھوں نے کوک سٹوڈیو (پاکستان) سے "یہ ممکن تو نہیں"، "ملنگ"، "بازی"، "رب وارث" اور "روئے روئے" سے شہرت حاصل کی ہے

کیریئر

ساحر علی بگا 70 کی دہائی کے معروف موسیقار امجد حسین کے صاحب زادے ہیں۔ موسیقی کی دنیا میں بطور ڈرمر کام کا آغاز "جیوپیٹر" بینڈ سے آغاز کیا جہاں ان کی ملاقات جواد احمد سے ہوئی۔ انھوں مل کر جواد کے پہلے البم پر کام کیا انھیں مزید شہرت پاکستان ٹی وی کے پروگرام "ورثہ" سے ملی جو 2009 اور 2010 میں نشر کیا گیا۔اس پروگرام کو لاہور کی مشہور سماجی شخصیت یوسف صلاح الدین نے پیش کیا تھا۔یہاں ساحر علی بگا نے شفقت امانت علی، راحت فتح علی خان، عذرا جہاں صنم ماروی اور دیگر کئی معروف گلوکاروں کے ساتھ کام کیا

انھوں نے کئی مشہور پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل بھی گائے ہیں جن میں ہم ٹی وی کے "او رنگریزہ"، اے آر وائی کے "التجا" اور "خودغرض" اور اے پلس کے "انتظار" شامل ہیں۔ ان میں "او رنگریزہ" کو لکس سٹائل ایوارڈ 2018 بھی دیا گیا۔ ۔ انھوں نے کوک سٹوڈیو (سیزن 10) میں بھی موسیقی ترتیب دی۔

فلمی موسیقی

ٹی وی موسیقی

البمز

ساحر علی بگا نے درج ذیل البمز پر کام کیا ہے

حوالہ جات


Giuseppe Zanotti Luxury Sneakers

بیرونی روابط

  • مکمل انڈیکس ٹو ورلڈ فلم پر ساحر علی بگا کی فلمی گرافی۔ (CITWF) websiteآرکائیو شدہ بذریعہ citwf.com
  • آئی ایم ڈی بی ویب گاہ پر ساحر علی بگا کی فلمی گرافی

Text submitted to CC-BY-SA license. Source: ساحر علی بگا by Wikipedia (Historical)